مہنگاکوئلہ بھٹوں ،تعمیراتی صنعت کیلئے خطرہ :شعیب نیازی

مہنگاکوئلہ بھٹوں ،تعمیراتی صنعت کیلئے خطرہ :شعیب نیازی

حکومت کی طرف سے بھٹہ مالکان سے امتیازی سلوک کیا جا رہا ہے ، خطاب

فیصل آباد(نیوزرپورٹر)بھٹہ مالکان ایسوسی ایشن پاکستان کے صدر محمد شعیب خان نیازی نے کہا مہنگا کوئلہ بھٹوں، تعمیراتی صنعت کے لئے خطرہ ہے ،کوئلے کی کانوں کے مالکان ناجائز منافع کے لئے بھٹہ مالکان کا معاشی قتل کر رہے ہیں۔حکومت کو کوئلے کی قیمتیں کنٹرول کرنے اور فکس کرنے کے لئے ایک ماہ کا وقت دیتے ہیں اگر قیمت کم نہ کی تو ملک بھر میں بھٹے بند کر دئیے جائیں گے جس کی ذمہ داری مائن اونرز اور حکومت پر ہو گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دورہ فیصل آباد کے موقع پر شیخوپورہ روڈ سیکٹر کے صدر رانا فرمان خاں کی رہائش گاہ پر مالکان کی ہنگامی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ضلعی سینئر نائب صدر میاں فرمان، ملک افتخار حسین، رانا انواز خاں، میاں عبدالرحمن، رانا فریاد خاں، رانا حمزہ، ریاض فوجی، غلام ربانی، رانا احمد ٹیپو، رانا سلطان، رانا ندیم، رانا عبداللہ فرمان ,رانا عدنان نصیراور دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے ۔محمد شعیب خان نیازی نے کہا حکومت کی طرف سے بھٹہ مالکان سے امتیازی سلوک کیا جا رہا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں