اومی کرون وائرس کا خطرہ،ایس او پیز پر عملدرآمد صفر

اومی کرون وائرس کا خطرہ،ایس او پیز پر عملدرآمد صفر

حکومت کے ساتھ شہریوں کو بھی اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ،ڈاکٹرعرفان

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)اومی کرون وائرس کا نیا خطرہ ، فیصل آباد میں شہریوں نے ایس او پیز پر عملدرآمد چھوڑ رکھا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں کورونا کی نئی قسم اومی کرون وائرس خوف کی علامت بنا ہوا ہے ، افریقہ کے بعد یورپ میں بھی اومی کرون کے کیسز کی تصدیق کے بعد دنیا بھر میں خوف پھیل چکا ہے ، طبی ماہرین کے مطابق اومی کرون انتہائی خطرناک وائرس ہے اور اب کورونا سے بھی زیادہ احتیاط کی ضرورت ہے جبکہ پاکستان میں کورونا کیسز کی چوتھی لہر دم توڑ چکی ہے فیصل آباد سمیت دیگر شہروں میں کورونا کیسز اور اموات کی تعداد میں انتہائی کمی آئی ہے ، طبی ماہرین کے مطابق اومی کرون کے باعث پاکستان میں کورونا کی پانچویں لہر کا خدشہ ہے لیکن فیصل آباد سمیت کہیں بھی کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد صفر ہے ، بازاروں ، مارکیٹوں پبلک مقامات کہیں بھی فیس ماسک ، سماجی فاصلے کی پابندی اور دیگر ایس او پیز پر عملدرآمد نہیں کیا جارہا ۔اس حوالے سے جنرل سیکرٹری پی ایم اے ڈاکٹر عرفان نے کہا اومی کرون سے بچائو کے لئے حکومت کے ساتھ شہریوں کو بھی اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ورنہ بڑی تباہی کا خدشہ ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں