بچے کی ہلاکت :ڈاکٹر پر مقدمہ ، پی ایم اے سرا پا احتجا ج

بچے کی ہلاکت :ڈاکٹر پر مقدمہ ، پی ایم اے سرا پا احتجا ج

مین جھنگ روڈ بند ، اے سی گوجرہ کے مذاکرات ،ایمرجنسی کھلی رکھنے کااعلان

گوجرہ(نما ئندہ دُنیا ) دس سا لہ بچے کی ہلاکت کا معا ملہ ڈاکٹر پر مقدمہ کے اندرا ج کے بعد پی ایم اے سرا پا احتجا ج بن گئی ، مین جھنگ روڈ بند کر دی وا ضح رہے کہ گزشتہ روز گوجرہ کے پر ائیویٹ ہسپتا ل میں مبینہ طور پر غلط انجکشن لگنے سے دس سا لہ سعد کی موت وا قع ہو گئی تھی بچے کے ورثا نعش سمیت تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتا ل پہنچے تو پو سٹ ما رٹم میں تا خیر پر ورثا نے ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹر اظہر کو حرا سا ں کیا اور سنگین نتا ئج کی دھمکیا ں دیں مقا می پولیس نے ڈاکٹر محمد اکرم پر بچے کی ہلا کت کا مقدمہ درج کیا تو ڈاکٹرو ں کی تنظیم پی ایم اے سراپا احتجا ج بن گئی اور تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتا ل کے ڈاکٹرو ں نے بھی ہڑتا ل کردی سرکا ری ہسپتا ل کے ڈاکٹرز اور پرا ئیویٹ ہسپتا ل کے ڈاکٹر نے مین جھنگ روڈ بند کرکے شدید احتجا ج کیا پی ایم اے کا ہنگامی اجلاس تحصیل ہیڈکوارٹر زہسپتال میں زیر صدارت صدر ڈاکٹر رفیق ساجد ہوا جس میں جنرل سیکرٹری ڈاکٹر محمد سلطان ڈاکٹر محمد اشفاق واہلہ ڈاکٹر عطا اﷲ حمید ڈاکٹر رؤف شیخ ڈاکٹر طارق شیخ ڈاکٹر بشیر احمد ڈاکٹر پرویز اقبال ناصر ڈاکٹر محمد حسن ڈاکٹر امانت سمیت پی ایم اے کی پوری پی ایم اے تحصیل گوجرہ کی یونین نے شرکت کی اور مقد مہ فوری خارج کر نے کا بھی مطا لبہ کیا اطلا ع ملنے پر اسسٹنٹ کمشنر گوجرہ موقع پر پہنچ گئے اور مذاکرا ت کے بعد ہسپتا ل کی ایمر جنسی کھلی رکھنے کا اعلا ن کیا گیا شہر بھر کے پرا ئیویٹ ہسپتا ل بھی بند رہے تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتا ل آ نے وا لے مریضو ں کو سخت مشکلا ت کا سا منا کر نا پڑا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں