ماورائے عدالت قتل ،ملوث افسروں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ

ماورائے عدالت قتل ،ملوث افسروں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ

سپریم کورٹ آف پاکستان نوٹس لے کر عدالتی تحقیقات کرائیں :سردار ظفرحسین

فیصل آباد(نیوزرپورٹر)جماعت اسلامی کے صوبائی نائب امیر سردار ظفرحسین خان ایڈووکیٹ نے سپریم کورٹ آف پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے تمام پولیس مقابلوں کا نوٹس لے کر عدالتی تحقیقات کرائی جائیں جن میں ملزم تو مارے گئے لیکن پولیس کا کوئی اہلکارزخمی نہیں ہوا ۔پولیس مقابلوں میں کئی کئی ماہ سے زیر حراست اور لاپتا افراد کی ہلاکت ماورائے عدالت قتل ہے ۔ماورائے عدالت قتل میں ملوث افسران اور اہلکاروں کے خلاف قانونی کارر وائی کی جائے اور مقتولین کے اہل ِ خانہ کو انصاف فراہم کیا جائے اور ان واقعات کی روک تھام کی جائے ۔سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ان مجرمانہ کاروائیوں کا نوٹس لیں اور یہ سلسلہ بند کرانے میں اپنا اہم ترین کردار ادا کریں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں