صاحبزادہ حافظ امجد ن لیگ علما ونگ کے جنرل سیکرٹری نامزد

صاحبزادہ حافظ امجد ن لیگ علما ونگ کے جنرل سیکرٹری نامزد

رانا ثنا اللہ نے جس اعتماد کا اظہار کیا اس پر پورا اترنے کی کو شش کرونگا :گفتگو

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ نے ممتاز مسلم لیگی رہنما صاحبزادہ حافظ محمد امجد کو مسلم لیگ ن علما ونگ پنجاب کا جنرل سیکرٹری نامزد کر دیا اس موقع پر حافظ محمد امجد کی رہائشگاہ پر مہر حامد رشید ایم پی اے مسلم لیگ ن کارپوریشن کے سیکرٹری اطلاعات میاں محمد اجمل،سٹی کے جنرل سیکرٹری میاں ضیا الرحمن،صدر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ عاطف کسانہ،غلام اعوان و دیگر مسلم لیگی کارکنوں نے انہیں مبارکباد دی اور گلدستے پیش کئے ، اس موقع پر جنرل سیکرٹری علما ونگ پنجاب صاحبزادہ حافظ محمد امجد نے صدر مسلم لیگ ن پنجاب رانا ثنااللہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا جس طرح ان پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے انہیں ذمہ داری سونپی گئی ہے میں اس کو احسن طریقہ سے نبھاؤں گا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں