ٹھیکیدار غائب ،جھنگ روڈ کے اطراف بننے والا نالہ التوا کا شکار

ٹھیکیدار غائب ،جھنگ روڈ کے اطراف بننے والا نالہ التوا کا شکار

نکاسی کیلئے بننے والے نالے میں ناقص میٹریل کا استعمال کیا جا رہا ہے ،شہری

پینسرہ (نمائندہ دنیا)ٹھیکیدار غائب ،جھنگ کے اطرا ف میں بننے والا نالہ التوا کا شکار ،نکاسی آب کے لئے بننے والے نالے میں ناقص میٹریل کا استعمال، شہری سراپا احتجاج بن گئے ۔تفصیل کے مطابق چک نمبر 67ج ب سدھار میں جھنگ روڈ کی تعمیر اور نکاسی آب کے لئے بنانے والے نالے کا ٹھیکیدار کام ادھورا چھوڑ کر غائب ہوگیا ،جس کی وجہ سے اس کی تعمیر التوا کا شکار ہو رہی ہے جس سے اطراف کے ہزاروں دکانداروں سمیت مسافروں کو گزرنے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔اس حوالے سے دکانداروں ملک قاسم ،میاں عنصر،افتخار،احمد،جاوید ،حافظ علی حسن،نوید اکرام ،اکرم ،محمد ارشد و دیگر نے کہا نکاسی کے لئے بننے والے نالے میں ناقص میٹریل کا استعمال کیا جا رہا ہے جس سے اطراف کی دکانوں کی بنیادیں سیلاب کے باعث کھوکھلی ہو رہی ہیں جو کسی بڑے حادثے کا سبب بن سکتی ہیں، انہوں نے کہا کمشنر فیصل آباد موجودہ صورتحال کا نوٹس لیں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں