جائیدادوں کی قیمتوں میں اضافہ فیصل آباد چیمبر نے مسترد کردیا

جائیدادوں کی قیمتوں میں اضافہ  فیصل آباد چیمبر نے مسترد کردیا

فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدر عاطف منیر شیخ نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی طرف سے غیر منقولہ ...

فیصل آباد(نیوزرپورٹر)جائیدادوں کی قیمتوں میں یکطرفہ اور غیر معمولی اضافہ کو مسترد کرتے ہوئے سٹیک ہولڈرز کی مشاور ت سے نئی قیمتوں کا تعین کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی نے نئے نرخوں کو مسترد کر کے ایف بی آر کو از سر نو اِن کا جائزہ لینے کی ہدایت کی ہے ۔ فیصل آباد چیمبر کے ایگزیکٹو ممبر ظفر اقبال سندھو نے کہا ایف بی آر نے بلا سوچے سمجھے جائیدادوں کی قیمت میں کئی گنا تک اضافہ کر دیا ہے ۔ اس موقع پر جاوید اقبال بھٹی بھی موجود تھے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں