بلدیاتی اداروں کی استعداد کار میں اضافہ کرنے کا فیصلہ

 بلدیاتی اداروں کی استعداد کار میں اضافہ کرنے کا فیصلہ

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)محکمہ لوکل گورنمنٹ کی جانب سے پنجاب سٹیز پروگرام کے تحت بلدیاتی اداروں کی استعداد کار میں اضافہ کرنے کا فیصلہ۔

تفصیلات کے مطابق لوکل گورنمنٹ کی جانب سے کمیونٹی ڈیپارٹمنٹ کے تحت استعداد کار بڑھائی جارہی ہے ۔ بلدیاتی اداروں کو ضروری مہارتوں کی فراہمی کے ساتھ ساتھ جدید آئی ٹی سافٹ ویئر بھی مہیا کئے جارہے ہیں۔

تمام تر ڈیٹا اب آن لائن کیا جائے گا تا کہ کسی قسم کی بے ضابطگی کا خدشہ نہ رہے اور سارا ڈیٹا آن لائن محفوظ رہے ۔سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کی جانب سے تمام تر ڈیٹا آن لائن کرنے کے حوالے سے احکامات جاری کئے جا چکے ہیں اس سے خدمات بہتر طریقے سے فراہم کرنا ممکن ہوسکے گا ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں