گوجرہ:کوسٹرکی ٹکرسے بیٹی جا ں بحق،ماں سمیت 2زخمی

گوجرہ:کوسٹرکی ٹکرسے بیٹی جا ں بحق،ماں سمیت 2زخمی

گوجرہ(نمائندہ دنیا )کوسٹر کی ٹکر لگنے سے بیٹی جاں بحق جبکہ ماں سمیت دوافراد شدیدزخمی ہو گئے ۔

معلوم ہواہے کہ نواحی چک نمبر341ج ب کی طیبہ بی بی زوجہ نوید اپنی8سالہ بیٹی منہاد خترنوید اور اپنے عزیزمحمد اظہر کے ہمراہ موٹر سائیکل پر سوارریلوے انڈر پاس سے گزررہے تھے کہ اس دوران ایک کوسٹر کی ٹکر لگنے سے شدید زخمی ہو گئے کوسٹر ڈرائیورگاڑی چھوڑ کر موقع سے فرارہو گیا۔

جبکہ شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہو ئے منہا جاں بحق ہو گئی دیگر زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹرزہسپتال منتقل کر دیاگیا جہاں انہیں طبی امدادکی فراہمی جاری ہے اطلاع ملنے پر سٹی پولیس نے متوفیہ کی نعش اپنی تحویل میں لے کر کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دی اورپولیس نے کوسٹراپنے قبضہ میں لے کر ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں