کارچوروں کی فائرنگ،پولیس حراست میں ملزم زخمی

کارچوروں کی فائرنگ،پولیس حراست میں ملزم زخمی

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)چوری شدہ کار کی برآمدگی کے لیے ملزم کو لے جانے والے پولیس اہلکاروں پر اسکے ساتھی ملزموں نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں پولیس حراست میں موجود ملزم فائر لگنے سے زخمی ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر کے علاقے چک نمبر 237رب کے قریب اینٹی کار لفٹنگ سکواڈ کے سب انسپکٹر علی اکبر اپنی ٹیم کے ہمراہ کار چوری کے مقدمے میں نامزد ملزم عامر بشیر سے چوری شدہ کار کی برآمدگی کے لیے جا رہے تھے کہ اس دوران اعوان والا پل کے قریب گرفتار ملزم کے دیگر چار ساتھیوں نے پولیس پر حملہ کر دیا اور پولیس سے گرفتار ملزم کو چھڑوا لیا پولیس اور ملزموں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوا تو گرفتارملزم فائر لگنے سے زخمی ہوگیا جس پر ملزم زخمی ہونے والے ملزم کو چھوڑ کر موقع سے فرار ہوگئے ۔ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں