مہنگائی نے لوگوں کو رونے پر مجبور کردیا:جماعت اسلامی

مہنگائی نے لوگوں کو رونے پر مجبور کردیا:جماعت اسلامی

فیصل آباد(نیوزرپورٹر)جماعت اسلامی کے صوبائی نائب امیرسردارظفرحسین خان نے کہا کہ پی ٹی آئی پہلے بل جلاتی تھی اب22کروڑ عوام کے دل جلا رہی ہے ۔

 پی ٹی آئی کے ساڑھے تین سالہ دور حکومت میں ملک و قوم کو ایک پل کا سکھ نصیب نہیں ہوا۔ ملک میں غذائی اجناس کے ہوتے ہوئے خیر و برکت بھی اٹھ گئی۔ آئی ایم ایف کا قرض ملک اور عوام کے لیے سب سے بڑا مرض بن چکاہے ۔ اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ نے عوام کو دن میں تارے دکھا دئے ہیں، مہنگائی کے سونامی نے لوگوں کو رونے پر مجبور کردیاہے ۔

اشیائے خور ونوش کی قیمتوں میں بھی ہوشربا اضافے سے عوام کے ہوش اڑ گئے ہیں۔ نئے پاکستان میں غریب کا مرنا آسان جینا مشکل بنادیا گیاہے ۔انہوں نے کہا ملک میں آٹا ، شوگر ، لینڈ ، ڈرگ ، چینی ، پیٹرول اور گھی مافیا اپنے عروج پر ہے ۔ وزیر اعظم کے بیانات صرف دعوے ثابت ہوئے ہیں۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں