نشہ سے منع کرنے پر بدبخت بیٹے کا والدین پر تشدد

نشہ سے منع کرنے پر بدبخت بیٹے کا والدین پر تشدد

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)نشہ کرنے اور غیر اخلاقی حرکات کرنے سے منع کرنے پر بدبخت بیٹے نے بوڑھے والدین کو تشدد کا نشانہ بنا دیا۔

چک نمبر 203رب کے بشیر احمد نے پولیس کو بتایا اسکا حقیقی بیٹا سہیل گھر سے پیسے چوری کرکے نشہ کرتا تھا اور غیر اخلاقی حرکات میں ملوث رہتا تھا جسے نشہ کرنے اور غیر اخلاقی حرکات کرنے سے منع کیا تو ملزم نے اپنے دونوں بوڑھے ماں باپ کو بدترین تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے زخمی کردیا اور گھر سے باہر نکال دیا جس پر پولیس نے متاثرہ بوڑھے والدین کی مدعیت میں ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں