فیصل آ باد، دیگر اضلاع میں 16ڈاکٹرز کنٹریکٹ پر تعینات

 فیصل آ باد، دیگر اضلاع میں 16ڈاکٹرز کنٹریکٹ پر تعینات

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)سیکرٹری صحت کی طرف سے فیصل آباد سمیت صوبہ بھر کے اضلاع میں 16ڈاکٹرز کو کنٹریکٹ پر تعینات کردیا ہے ۔

جبکہ انکی تعیناتی ایک سال کی دورانیہ کیلئے عمل میں لائی گئی ہے ۔سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے جاری کیے جانیوالے حکمنامہ میں کہا گیا ہے کہ ان ڈاکٹرز کی تعیناتی ایک سال کے دورانیہ کیلئے عمل میں لائی گئی ہے جبکہ مذکورہ ڈاکٹرز فی الفور اپنی جائے تعیناتی پر رپورٹ کرنے کے پابند ہونگے ۔جن ڈاکٹرز کی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے ان میں ڈاکٹر عاقب جاوید اور ڈاکٹر عبالشکور کو ٹی ایچ کیو ہسپتال جڑانوالہ،ڈاکٹر حفیظ شعیب کو ٹی ایچ کیو سمندری میں تعینات کیا گیا ہے اسکے ساتھ ساتھ چنیوٹ،ٹوبہ ٹیک سنگھ ،ننکانہ صاحب اور دیگر اضلاع میں بھی ڈاکٹرز کی تعیناتی کی گئی ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں