نیشنل ریسلنگ چیمپئن پہلوان خالد بٹ انتقال کرگئے

نیشنل ریسلنگ چیمپئن پہلوان  خالد بٹ انتقال کرگئے

فیصل آباد (جنرل رپورٹر) انٹرنیشنل ریفری و سابقہ نیشنل ریسلنگ چیمپئن پہلوان خالد بٹ انتقال کرگئے۔

نماز جنازہ گزشتہ رات 8 بجے منصور آباد قبرستان میں ادا کی گئی انٹرنیشنل ریسلنگ ریفری و سابق نیشنل ریسلنگ چیمپئن پہلوان خالد بٹ طویل علالت کے بعد گزشتہ روز انتقال کرگئے مرحوم پھیپھڑوں کے عارضے میں مبتلا ہونے کے باعث ہسپتال میں زیر علاج تھے مرحوم پہلوان خالد بٹ ریسلنگ کی دنیا میں شیر پاکستان کا ٹائٹل بھی اپنے نام کرچکے ہیں مرحوم کو منصورآباد قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں