سیدنا صدیق اکبر کا یوم وفات،سنی علما کونسل کے زیراہتمام ریلی

سیدنا صدیق اکبر کا یوم وفات،سنی علما کونسل کے زیراہتمام ریلی

فیصل آباد(جنرل رپورٹر)سنی علما کونسل کے زیر اہتمام سیدنا صدیق اکبر کے یوم وفات کے حوالے سے نڑوالا چوک سے ضلع کونسل چوک تک ریلی نکالی گئی۔

ریلی کے شرکا نے یوم وفات سیدنا صدیق اکبر رض کے موقع سرکاری تعطیل کا مطالبہ بھی کیا ،تفصیلات کے مطابق ریلی کے شرکا نے یوم وفات حضرت ابوبکر صدیق کے حوالے سے پلے کارڈ اور بینرز بھی اٹھارکھے تھے جن پر یوم وفات سید نا صدیق اکبر رض پر سرکاری چھٹی کے مطالبات درج تھے ریلی کے شرکا کا کہنا تھا کہ پہلے خلیفہ حضرت ابوبکر صدیق خلیفہ بلافصل کے ساتھ پہلے مسلمان ہونے کا اعزاز بھی رکھتے ہیں۔

 ان کے دور خلافت کے سنہری اصول آج کے حکمرانوں کے لیے مشعل راہ ہیں شرکا نے خلفا راشدین کے یوم وفات و یوم شہادت کے موقع پر عام تعطیل کا مطالبہ کیا ریلی کے شرکا میں مولانا عبدالخالق رحمانی،میاں طیب اور میاں رشید گجر سمیت سیاسی سماجی و کاروباری شخصیات کی بڑی تعداد شامل تھی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں