شکیل جٹ کے نام سے منسوب گرائونڈ کیلئے زمین کی منظوری

شکیل جٹ کے نام سے منسوب  گرائونڈ کیلئے زمین کی منظوری

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )انٹرنیشنل کبڈی پلیئر محمد شکیل جٹ مرحوم کے نام سے منسوب ان کے آبائی گاؤں چک نمبر320ج ب میں سپورٹس گراؤنڈ کیلئے زمین کی منظوری دے دی گئی ۔

ذرائع کے مطابق ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ہو نیوالے کبڈی کے کھلاڑی شکیل جٹ کے والدین نے ڈپٹی کمشنر عمر جاوید سے اپیل کی تھی کہ ان کے بیٹے کے نام سے ان کے آبائی گاؤں میں کھیلوں کی سر گرمیوں کے لئے گراؤنڈ کی منظوری کروائی جائے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں