رجسٹرڈ دکانوں پر سستے آٹے کی سپلائی میں بہتری

رجسٹرڈ دکانوں پر سستے آٹے کی سپلائی میں بہتری

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شہریوں کو سستے سرکاری آٹے کی فراہمی کیلئے عملی اقدامات شروع کردئیے گئے ۔

دکانوں پر آٹے کی سپلائی میں بہتری آنا شروع ،یومیہ آٹے کے تھیلوں کا کوٹہ بھی بڑھا دیا گیا ۔سستے آٹے کے حصول میں درپیش مسائل خاتمہ کیلئے رجسٹرڈ دکانوں پر آٹے کی سپلائی شروع کردی گئی۔ محکمہ خوراک کے ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر ذوالفقار احمد کا کہنا ہے کہ شہریوں کو سستے سرکاری آٹے کی دستیابی کو یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ دکانوں کا کوٹہ بھی یومیہ 30 سے بڑھا کر 100 تھیلے کر دیا گیا ہے تاکہ شہری باآسانی قریبی دکانوں سے سستا آٹا خرید سکیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں