گورنمنٹ گرلز کالج ساہیانوالہ میں انسدادِ منشیات سیمینار

گورنمنٹ گرلز کالج ساہیانوالہ میں انسدادِ منشیات سیمینار

فیصل آباد(نیوزرپورٹر)گورنمنٹ گریجوایٹ کالج برائے خواتین ساہیانوالہ میں انجمن انسداد منشیات ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال کے زیر اہتمام سیمینار ہوا جسکی صدارت ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال شعبہ سائیکاٹری ڈاکٹر غلام مصطفی نیازی نے کی۔

پرنسپل ادارہ سمیرایاسمین،جنرل سیکرٹری انوارخان،جوائنٹ سیکرٹری آمنہ اکرام،سوشل ویلفیئر آفیسر عامر پرویز ودیگر اساتذہ کے علاوہ طالبات بھی موجود تھیں۔ مقررین نے زور دیا کہ منشیات کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے سخت اقدامات ناگزیر ہیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں