کشمیریوں کو بھارت سے آزادی دلانا وقت کی اہم ضرورت:میاں عتیق

کشمیریوں کو بھارت سے آزادی دلانا  وقت کی اہم ضرورت:میاں عتیق

فیصل آباد(نیوزرپورٹر)عالمی امن کو برقرار رکھنے کے لئے کشمیر اور کشمیریوں کو بھارتی تسلط سے آزادی دلانا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر لائلپور میوزیم میاں عتیق نے یکجہتی کشمیرواک کی قیادت کرتے کیا۔

لائلپور میوزیم میں ہونے والی یوم یکجہتی کشمیر واک میں طلبا اور اساتذہ بھی شریک تھے ۔واک کی قیادت کرتے ڈائریکٹر لائلپور میوزیم کا مزیدکہنا تھا کہ پاکستان کے عجائب گھروں کے لئے یہ بہت ضروری ہے کہ وہ اپنی سر گرمیوں میں کشمیر پر بھارتی قبضہ کو مستقبل کا المیہ عظیم بنا کر پیش کریں تاکہ عالمی قوتیں اس مسئلہ کی سنجیدگی کو سمجھتے ہوئے کشمیر کو ناجائز تسلط سے آزاد کرائیں اور کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیکر مستقبل میں دنیا کو لاحق خطرات سے بچایا جا سکے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں