لیڈی ڈاکٹر پر فائرنگ، YDAکی کام نہ کرنیکی دھمکی

لیڈی ڈاکٹر پر فائرنگ، YDAکی کام نہ کرنیکی دھمکی

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)لیڈی ڈاکٹر پر فائرنگ پر YDA نے الائیڈ ہسپتال آئوٹ ڈور اور ایمرجنسی سروسز بند کرنے کی دھمکی دے دی ۔ تھانہ سرگودھا روڈ کے علاقہ میں دو روز قبل لیڈی ڈاکٹر پر فائرنگ پر YDAرہنمائوں کا کہنا ہے کہ اگرملزموں کو 48 گھنٹوں کے اندرگرفتار نہ کیا گیا تو اوپی ڈی اور ایمرجنسی کو بند کرکے احتجاج کا دائرہ کار وسیع کر دیا جائیگا ۔

انہو نے سکیورٹی فراہم کرنے کا مطالبہ کرتے کہا اگر دیگروارڈز بھی بند کرنا پڑے تو گریز نہیں کرینگے ۔دو روز قبل لیڈی ڈاکٹر پر فائرنگ کا مقدمہ تھانہ سرگودھا روڈ میں درج کر لیا گیا،موٹر سائیکل سوار ملزموں نے رکشہ سوار لیڈی ڈاکٹر کو فائرنگ کر کے زخمی کردیا تھا ۔پولیس کے مطابق لیڈی ڈاکٹر کا فیملی تنازعہ چل رہا ہے شبہہ ہے کہ اسی تنازعہ پرفائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں