ڈی سی کی زیرصدارت انسدادِ پولیومہم کا انتظامی جائزہ

ڈی سی کی زیرصدارت انسدادِ پولیومہم کا انتظامی جائزہ

فیصل آباد(نیوزرپورٹر)ڈپٹی کمشنر عمران حامد شیخ کی زیرصدارت ڈسٹرکٹ پولیو ایریڈیکیشن کمیٹی کا اجلاس ہواجس میں 13 سے 19 فروری تک جاری رہنے والی انسداد پولیو مہم کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔

سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر کاشف محمود کمبوہ نے مہم کے انتظامات پر بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر نے سابقہ مہم کی کامیابی پر ہیلتھ اتھارٹی کی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ آئندہ بھی اسی جذبے سے خدمات انجام دی جائیں اور جامع مائیکروپلان ترتیب دیں تاکہ پانچ سال تک کی عمر کا کوئی بچہ پولیو ویکسین سے محروم نہ رہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں