سینئر مینجمنٹ کورس کرنیوالے افسروں کا اپٹما ہاؤس کادورہ

فیصل آباد(نیوزرپورٹر)نیشنل انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ پشاور کے 32ویں سینئر مینجمنٹ کورس کرنیوالے افسروں نے اپٹما ہاؤس کا وزٹ کیا اور اپٹماعہدیداروں و ممبران سے ملاقات کی۔ڈ ائریکٹنگ سٹاف رحیم نفیس،چیئرمین اپٹما شیخ حافظ اصغر قادری،سینئر ممبران اپٹما باؤ اکرم، مرتضیٰ نذیر ،مزمل اور دیگر موجود تھے ۔
چیئرمین اپٹمانے افسروں کو بریفنگ دیتے کہا کہ فیصل آباد انڈسٹریز کا دوسرا بڑا شہر ہے جسے مانچسٹر کی بھی حیثیت حاصل ہے ۔ یہ شہر حکومت کو بڑاریونیو فراہم کرتاہے ۔