بجلی تاروں کی منتقلی ،فیسکو ملازمین کی بڑے پیمانے پر کرپشن

بجلی تاروں کی منتقلی ،فیسکو ملازمین کی بڑے پیمانے پر کرپشن

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)بجلی تاروں کی منتقلی کے عوض فیسکو ملازمین کی جانب سے بڑے پیمانے پر کرپشن کا انکشاف ۔

نثار نامی شہری نے فیسکو فرسٹ سرکل چنیوٹ میں اپنے رقبے سے بجلی کی تاروں کی منتقلی کی درخواست دیتے ہوئے کہا وہ تاروں کی منتقلی کے تمام اخراجات برداشت کرے گا جس کے لئے 1 لاکھ 34ہزار روپے کا تخمینہ مختص ہوا تاہم محکمہ کی اجازت کے بعد ایس ڈی او عالم شیر نے شہری کو صرف 4 ہزار روپے کا ڈیمانڈ نوٹس جاری کرکے باقی رقم خود ہڑپ کرلی ، انکوائری رپورٹ کے مطابق ایس ڈی او اور لائن مین علی رضا نے مل کر دیگر رقم اپنی جیب میں ڈال لی اور شہری کو صرف 4ہزار روپے کا ڈیمانڈ نوٹس جاری کیا گیا، اسکے علاوہ انکوائری رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ فیسکو میں اس طرز کے درجنوں واقعات موجود ہیں جس سے قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا گیا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں