ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کا تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال چک جھمرہ کا دورہ

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کا تحصیل ہیڈ  کوارٹرز ہسپتال چک جھمرہ کا دورہ

فیصل آباد(نیوزرپورٹر)ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر ثاقب منیرنے تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال چک جھمرہ کا دورہ کیا اور ڈاکٹرز وسٹاف کی حاضری چیک کی۔

انہوں نے ادویات کی دستیابی کا بھی جائزہ لیا اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔انہوں نے مشینری کی ورکنگ حالت کا بھی جائزہ لیااور ہسپتال کی مجموعی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں