تعلیمی و زرعی تعلقات کو مزید استوار کیا جائیگا:آسٹریلوی ہائی کمشنر

تعلیمی و زرعی تعلقات کو مزید استوار کیا جائیگا:آسٹریلوی ہائی کمشنر

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر) آسٹریلوی ہائی کمشنر نیل ہاکنز نے زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کا دورہ کیا اور ڈینز، ڈائریکٹرزاور زرعی یونیورسٹی کے آسٹریلیا سے ڈگری ہولڈر فیکلٹی سے ملاقات کی۔

 نیل ہاکنزنے کہا کہ آسٹریلیا اور پاکستان کے مابین تعلیمی اور زرعی تعلقات کو مزید استوار کیا جائے گا ہمیں ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کرتے نا صرف زراعت کو درپیش چیلنجز بلکہ موسمیاتی تبدیلیوں جیسے خطرات سے نمٹنے کیلئے بھی مشترکہ کاوشیں کرنا ہونگی۔ پاکستان میں زیر زمین پانی کی سطح میں بتدریج کم ہو رہی ہے جو بڑا چیلنج ہے اس سے نمٹنے کیلئے فوری اقدامات کرنا ضروری ہیں ۔ انہوں نے زرعی یونیورسٹی میں تعلیم و تحقیق کو سراہا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں