ہوائی فائرنگ کرنیوالا پکڑا گیا

 ہوائی فائرنگ کرنیوالا پکڑا گیا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)مصروف شاہراہ پر ہوائی فائرنگ کا شوق شہری کو مہنگا پڑ گیا۔

تھانہ صدر کے علاقے چک نمبر 225 ر ب میں ابرار مصروف شاہراہ پر ہوائی فائرنگ کرکے خوف و ہراس پھیلا رہا تھا جسے پولیس نے موقع پر ہی قابو کرلیا۔ ملزم سے اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں