ضلعی انتظامیہ تشہیر کی خاطر لاکھوں ضائع کرنے لگی

ضلعی انتظامیہ تشہیر کی خاطر لاکھوں ضائع کرنے لگی

فیصل آباد(جنرل رپورٹر)ضلعی انتظامیہ تشہیر کی خاطر سرکاری خزانے سے لاکھوں روپے ضائع کرنے لگی ،مختلف مقامات پرتشہیر کے لیے لگائے گئے۔۔

لاکھوں پودے سوکھ گئے ۔ضلعی انتظامی افسروں نے نمائشی شجر کاری کو معمول بنا لیا ہے شجرکاری مہم کا مطلوبہ ہدف حاصل کرنے کے لیے انتظامی افسر شجرکاری کے بنیادی اصولوں کو بھی مد نظر نہیں رکھتے شجرکاری مہم کے لیے کم جگہ میں ہی بغیر تیاری کے ہزاروں نئے پودے لگا دئیے جاتے ہیں دو روز قبل بھی ڈپٹی کمشنر کی جانب سے جڑانوالہ میں شجر کاری مہم کے سلسلے میں پودے لگانے کے لیے تعلیمی اداروں کے طلبا و طالبات کو ایک جگہ پر جمع کیا گیا اور ایک منٹ میں پچاس ہزار پودے لگانے کا دعویٰ کیا گیا لیکن ذرائع کے مطابق50ہزار پودوں کی بجائے 10 سے 15 ہزار پودے ہی لگائے گئے اور ان میں بھی درمیانی فاصلہ انتہائی کم رکھا گیا پودے لگانے کے لیے کھودے جانے والے گڑھوں کی گہرائی بھی کم رکھی گئی اور ان پودوں کو پانی دینے کے لیے بھی کوئی انتظامات نہیں کیے گئے ماضی میں بھی انتظامی افسر ایسے ہی تشہیر کے لیے ہزاروں پودے لگا چکے ہیں ۔جو شجرکاری کے بنیادی اصولوں کے بغیر لگائے گئے بعد میں مناسب دیکھ بھال نہ ہونے سے ہزاروں پودے سوکھ جاتے ہیں ضلعی انتظامیہ کے افسرتشہیر کے لیے ہزاروں پودے لگوا تو دیتے ہیں مگر بعد میں پلٹ کر دیکھتے بھی نہیں جس سے ایک جانب ہزاروں پودوں کا نقصان ہوتا ہے وہیں سرکاری خزانے کو بھی لاکھوں روپے نقصان کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں