مختلف علاقوں سے لڑکیوں سمیت 13افراد اغوا

مختلف علاقوں سے لڑکیوں سمیت 13افراد اغوا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)مختلف علاقوں سے شادی شدہ خواتین، بچوں لڑکیوں سمیت 13 افراد کو اغوا کر لیا۔تھانہ ملت ٹاؤن کے علاقے دھنولہ چوک۔۔

سے صابر کے 27سالہ بیٹے ندیم،نشاط آباد کے علاقے چک نمبر 7 ج ب کے رہائشی شکیل کی 7 سالہ بیٹی عروج فاطمہ کو گھر سے ،تھانہ منصور آباد کے علاقوں ملک پور سے مسعود رفیق کے بھائی اور محلہ نذر نیاز سے حنیف کی شادی شدہ بیٹی نمرہ اور دو نواسیوں، تھانہ ڈی ٹائپ کالونی کے علاقے سندھو ٹاؤن سے ارشد کی شادی شدہ بیٹی مقدس بی بی کو نواسے سمیت اغوا کرلیاگیا۔ تھانہ کھرڑیانوالہ کے علاقوں چک نمبر 229 ر ب سے ارشد کی جواں سال بیٹی کرن ، چک نمبر 200 ر ب سے عتیق الرحمن کے بیٹے حسیب الرحمن ،خیابان کالونی سے شہزاد نے عقیل کی 16سالہ بیٹی کنزہ اور چک نمبر 208 رب سے عمران نے الیاس کی بیٹی کرن اور تاندلیانوالہ کے چک نمبر 431 گ ب سے دو ملزم ناصر کی بہن شہناز کو اغوا کر کے لے گئے ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں