پنجاب میں الیکشن التوا پر امیدواروں کے لاکھوں ضائع

پنجاب میں الیکشن التوا پر امیدواروں کے لاکھوں ضائع

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)پنجاب میں انتخابات کی تاریخ تبدیل ہونے سے امیدواروں کے الیکشن مہم اور ٹکٹوں پر لگائے گئے۔۔

 لاکھوں روپے ضائع ہو گئے ہیں۔ فیصل آباد کے 21 صوبائی حلقوں سے تحریک انصاف، مسلم لیگ ن اور دیگر سیاسی جماعتوں کے امیدواروں نے پارٹی ٹکٹوں کے حصول کیلئے بھاری اخراجات کرکے ریلیوں اور کارنر میٹنگز کا اہتمام کیا۔ مرکزی قیادت کو ٹکٹوں کے لیے قائل کرنے کی کوشش کی تاہم الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابات کی تاریخ تبدیل ہونے کے بعد امیدواروں کو پریشانی کا سامنا ہے ۔ جن کا کہنا ہے کہ پارلیمانی بورڈز کی جانب سے تاحال ٹکٹوں کے لیے نام فائنل نہیں کیے گئے ۔ اس وقت انتخابات کا ماحول بنا ہوا ہے جبکہ ورکرز بھی مکمل طور پر تیار ہیں ایسے میں انتخابی شیڈول میں تبدیلی پرانہیں نئے سرے سے انتخابی مہمیں چلانا پڑیں گی۔ جس پر دوبارہ لاکھوں کے اخراجات آئیں گے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں