ایمبرائیڈری کا شعبہ بھی شدید بحرانی کیفیت سے دوچار

 ایمبرائیڈری کا شعبہ بھی شدید بحرانی کیفیت سے دوچار

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)دیگر صنعتوں کی طرح ایمبرائیڈری کا شعبہ بھی شدید بحرانی کیفیت سے دوچار ہوگیا۔۔

ضلع بھر میں70 فیصد یونٹس بند ہونے سے ہزاروں مزدور بیروزگار ہوگئے ۔ صنعتی شہر فیصل آباد کے ستر فیصد سے زاد ایمبرایڈری یونٹس کو تالے لگ گئے ہیں۔ ایمبرائیڈری ایسوسی ایشن کے مطابق 5 ہزار 500 ایمبرایڈری یونٹس میں سے 4000 یونٹ بند ہو چکے ہیں۔ مالکان کا کہناہے کہ ایمبرائیڈری مشینوں کا 100 فیصد خام مال چین اور دیگر ملکوں سے امپورٹ ہوتا ہے ، مہنگی بجلی اور خام مال نہ ملنے سے بند یونٹس کے کرایے ادا کررہے ہیں، کروڑوں کی مشینری کوڑیوں کے بھاؤ فروخت کرنے پر مجبور ہیں۔ ایمبرائیڈری ایسوسی ایشن کے مطابق سیکٹر سے وابستہ ہزاروں مزدور بے روزگار ہوچکے ہیں، حکومت نے حالات کو نہ سنبھالا تو باقی مانندہ انڈسٹری بھی بند ہوجائے گی۔ دوسری جانب نوکری سے ہاتھ دھونے والے مزدوروں کا کہنا ہے کہ مہنگائی کے دور میں گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے ہیں۔ حکومت انڈسٹری کی بحالی کے لیے فوری اقدامات اٹھائے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں