ماحول آلودہ کرنیوالے عناصر کا سدباب کیاجائے :کمشنر

ماحول آلودہ کرنیوالے عناصر کا سدباب کیاجائے :کمشنر

فیصل آباد(نیوزرپورٹر)کمشنر سلوت سعید کی زیر صدارت ڈویژنل انوائرمنٹل کمیٹی برائے سموگ کا اجلاس ہوا ۔کمشنر نے محکمہ ماحولیات کی کارکردگی۔۔

پر عدم اطمینان کا اظہارکیا اورفیکٹریز وانڈسٹریل یونٹس کی مسلسل چیکنگ کی ہدایت کرتے ہوئے ہدایت کی کہ ماحول کو آلودہ کرنے والے عناصر کا سدباب کریں۔ کمشنر سلوت سعید کی زیر صدارت ڈویژنل امن کمیٹی کا اجلاس بھی ہوا جس میں ڈپٹی کمشنر فیصل آباد نے کمشنر آفس جبکہ دیگر اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔ کمشنر نے علماء کرام کوماہ صیام مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کیلئے کردار اداکرنے پر زور دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں