رنجش پر خاتون سے نقدی، زیورات چھین کر تیز اب پھینک دیا

 رنجش پر خاتون سے نقدی، زیورات چھین کر تیز اب پھینک دیا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)گھریلو رنجش پر خواتین سمیت تین ملزموں نے خاتون کو گن پوائنٹ پر نقدی، زیورات سے محروم کردیا۔۔

اور مزاحمت کرنے پر اس پر تیز اب پھینک دیا ۔تھانہ ڈی ٹائپ کالونی میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ننکانہ کے رہائشی رضوان نے پولیس کو بتایا کہ اسکی ہمشیرہ فروا کی شادی محلہ فاروق آباد کے رہائشی اشفاق سے ہوئی ۔ جو اپنے گھر 9 ماہ کے بیٹے ابراہیم کے ہمراہ موجود تھی کہ اس دوران اسکی نند اقراء کے ساتھی نازیہ اور ارشاد اسلحہ کے زور پر اسکی ہمشیرہ کے کمرہ میں داخل ہوگئے اور اسکی ہمشیرہ سے گن پوائنٹ پر نقدی اور زیورات چھین لئے ۔ ملزم کمسن ابراہیم پر تیزاب پھینکنے کی دھمکیاں بھی دیتے رہے ۔ بعد ازاں ملزم فروا پر تیزاب پھینک کرفرار ہوگئے ۔ جس سے فروا کے جسم کے مختلف حصے جھلس گئے ۔ جسے ہسپتال منتقل کردیاگیا۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں