کمالیہ:میونسپل کمیٹی میں یوم پاکستان پرپرچم کشائی

کمالیہ:میونسپل کمیٹی میں یوم پاکستان پرپرچم کشائی

کمالیہ(نمائندہ دنیا)میونسپل کمیٹی کے سبزہ زار میں 23 مارچ پرپرچم کشائی کی تقریب، اے سی کمالیہ ڈاکٹر انعم فاطمہ نے پرچم کشائی کی۔۔

اور استحکام پاکستان کے لیے دعا کی اس موقع پر میونسپل افسروں اور شہریوں کی کثیر تعداد موجود تھی اسسٹنٹ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی ڈاکٹر انعم فاطمہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے کہا کہ 23مارچ یوم پاکستان تجدید عہد وفا کا دن ہے اور قیام پاکستان کے لیے ہمارے بزرگوں نے لازوال قربانیاں دیں جس کی بدولت ہم ایک آزاد ملک حاصل کرسکے لہذا ملک کی تعمیرو ترقی میں ہم سب کو ملکر اپنا کلیدی کردار ادا کرنا ہوگا تاکہ ہم دنیا میں ایک طاقت کے طور پر ابھریں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں