اقبال نگر:جعلی دیسی دوائیں بنانیوالی فیکٹری پکڑ ی گئی

اقبال نگر:جعلی دیسی دوائیں بنانیوالی فیکٹری پکڑ ی گئی

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)محکمہ صحت کی ٹیم نے جعلی دیسی دوائیں بنانے والی فیکٹری پکڑ لی۔ ڈرگ کنٹرولر ثاقب جاوید کی سربراہی۔۔

میں ٹیم نے خفیہ اطلاع پر اقبال نگر میں گھرپر چھاپہ مارا جہاں سے بھاری مقدار میں غیررجسٹرڈ، زائد المعیاد اور جعلی ناموں سے تیار شدہ ادویات کا بڑا ذخیرہ پکڑا گیا۔ ڈرگ کنٹرول ٹیم کے مطابق فیکٹری میں سیرپ، گولیاں، کیپسول، آئی ڈراپ، اور دیگر دوائیں تیار کی جا رہی تھیں تاہم اس دوران فیکٹری ملازمین فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔ محکمہ صحت کی ٹیم نے فیکٹری مالک کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا جبکہ دواؤں کے سیمپل ٹیسٹنگ کے لیے لیبارٹری بھجوا دیئے گئے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں