حکومتی عدم توجہ ، امسال رمضان بازار نہ لگ سکے

 حکومتی عدم توجہ ، امسال رمضان بازار نہ لگ سکے

فیصل آباد(جنرل رپورٹر)پنجاب حکومت کی عدم توجہ کے باعث سالہا سال لگنے والے رمضان بازار اس سال نہ لگ سکے۔۔

شہری خالی رمضان بازاروں کو دیکھ کر مایوس واپس لوٹنے لگے تفصیلات کے مطابق گزشتہ کئی سال سے دیگر اضلاع کی طرح فیصل آباد میں بھی سوساں روڈ اور جھنگ روڈ سمیت مختلف جگہوں پر رمضان بازار لگ رہے تھے جہاں شہریوں کو کریانہ سبزیاں اور پھل عام دکانوں سے کم قیمت پر دستیاب ہوتے تھے مگر اس سال نگران حکومت کی عدم توجہ اور ضلعی انتظامیہ کی غفلت کے باعث رمضان بازار نہیں لگ سکے سوساں روڈ پر فیضان مدینہ سے ملحقہ جگہ کو مستقل طور پر سستے رمضان بازارکی شکل دی گئی تھی جھنگ روڈ پر موجود ماڈل بازار بھی مستقل طور پر سستے رمضان بازار میں تبدیل کیا گیا تھا مگر اس سال دونوں بازاروں میں ویرانیوں کے ڈیرے ہیں اور شہری سستے رمضان بازار نہ لگنے کی وجہ سے مایوس ہوکر واپس لوٹ جاتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں