چلڈرن ہسپتال ،ضلعی پولیس میں مفت علاج سہولیات کامعاہدہ

 چلڈرن ہسپتال ،ضلعی پولیس میں  مفت علاج سہولیات کامعاہدہ

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)چلڈرن ہسپتال فیصل آباد اور ضلعی پولیس کے مابین شہداء اور پولیس ملازمین کے بچوں کے علاج معالجے کی مفت سہولیات کا معاہدہ طے پا گیا۔۔

ایم ایس چلڈرن ہسپتال اور سی پی او کے درمیان ایم او یو پر دستخط کیے گئے جسکے تحت شہداء اور پولیس ملازمین کے بچوں کا علاج ترجیحی بنیادوں پر کیا جائے گا۔ جبکہ ہسپتال میں داخل ہونے و الے بچوں کا علاج بھی بلکل مفت کیا جائے گا اس مقصد کے لیے ڈی ایم ایس(ایڈمن) ڈاکٹر آصف ورک کو فوکل پرسن تعینات کردیا گیا ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں