ماہ رمضان میں بھی یوٹیلیٹی سٹورز پر آٹا گھی،دالیں،چینی غائب،نرخ بھی اوپن مارکیٹ سے زائد مقرر

ماہ رمضان میں بھی یوٹیلیٹی سٹورز پر آٹا گھی،دالیں،چینی غائب،نرخ بھی اوپن مارکیٹ سے زائد مقرر

فیصل آباد(عبدالباسط سے )ماہ رمضان میں بھی یوٹیلیٹی سٹورز حکام شہریوں کو ریلیف اور سبسڈی فراہمی میں ناکام ہوگئے۔۔

شہر بھر کے 100سے زائد یوٹیلیٹی سٹورز میں سے بیشتر سٹورز پر آٹا، گھی، کوکنگ آئل، دالیں، چینی،چاول، کھوریں ودیگر بنیادی اشیاء خورونوش نایاب جبکہ گھی، دالوں، چاول سمیت دیگر بنیادی اشیاء خورونوش کی قیمتیں بھی اوپن مارکیٹ کی نسبت کم کے بجائے زائد مقرر کی گئی ہے ۔ شہری مہنگے داموں خریداری کرنے پر مجبورہیں۔ بیشتر یوٹیلیٹی سٹورز پر گھی، چینی ودیگر بنیادی اشیاء خورونوش کی سپلائی نہ ہونے کے برابرسے خریدارخالی ہاتھ واپس لوٹنے پر مجبور ہیں اوپن مارکیٹ420روپے والا دوئم کوالٹی کا گھی یوٹیلیٹی سٹورز پر سبسڈی نام پر 490روپے کلو بیجاجارہا ہے ۔ مارکیٹ میں چینی 88سے 90یوٹیلیٹی سٹورز پر 91 ،220 والے چاول 280 ،بیسن مارکیٹ 220 ، یوٹیلٹی سٹورز پر 240 روپے ،مارکیٹ میں 300سے 350والی کھجوریوٹیلٹی سٹورز پر 490 روپے کلومل رہی ہے ۔ دیگر اشیاء بھی ملکی ہیں ۔زونل منیجریوٹیلیٹی سٹورز جاوید مشتاق کا کہنا ہے کہ ریلیف فراہمی اور سامان کی سپلائی بہتر بنانے کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں