فیڈ کی قیمت میں اضافہ ، چوزہ پالنے کے اخراجات بڑھ گئے

فیڈ کی قیمت میں اضافہ ، چوزہ پالنے کے اخراجات بڑھ گئے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)گوشت کی بڑھتی طلب کے پیش نظر منافع کمانے کے خواہشمند پولٹری مالکان کے ساتھ ہاتھ ہوگیا۔ فیڈ کی قیمت میں دو ہفتوں کے دوران 1 ہزار روپے کا اضافہ ہونے سے چوزہ پالنے کے اخراجات بڑھ گئے ۔

 مارکیٹ میں مرغی کے گوشت کی طلب میں اضافے اور آنے والے دنوں میں قیمت ممکنہ طور پر 800 سے 1000 روپے فی کلو تک پہنچنے کے پیش نظر پولٹری مالکان نے بند شیڈز کو فعال کرکے نیا چوزہ ڈالنا شروع کردیا لیکن چوزے اور فیڈ کی ڈیمانڈ بڑھنے سے معاملات الٹ ہوگئے ۔ مرغی کی فیڈ کا بیگ پندرہ روز میں ایک ہزار روپے اضافے کے بعد 7000 سے بڑھ کر 8000 روپے کا ہوگیا ہے جس کے باعث چوزہ پالنے والوں کو بڑے بحران نے آ گھیرا ہے ۔ عید کے موقع پر ڈیمانڈ میں اضافے کے پیش نظر نیا چوزہ ڈالا گیا تھا تاہم زیادہ مرغی دستیاب ہونے کے باعث ریٹ مزید کم ہونے کا امکان ہے جس کے باعث پولٹری مالکان کو اخراجات بھی پورے نہ ہونے کی فکر ستانے لگی ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں