سیوریج سسٹم خراب،گرین بیلٹس میں بھی گٹر ابلنے لگے

سیوریج سسٹم خراب،گرین بیلٹس میں بھی گٹر ابلنے لگے

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)محکمہ واسا نے گرین بیلٹس کی بھی حالت بگاڑ دی۔ سیوریج سسٹم کی خرابی اور صفائی نہ ہونے کے باعث گرین بیلٹس میں بھی گٹر ابلنے لگے ۔ گرین بیلٹس میں لگے پودے بھی خراب ہونے لگے ۔

محکمہ واسا کی جانب سے جہاں رہائشی علاقوں میں سیوریج مسائل ہیں وہیں سڑکوں پر بنائے گئے گرین بیلٹس میں بھی ناقس سیوریج سسٹم کے باعث گٹر ابلتے رہتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق سوساں روڈ، ہریانوالہ چوک، ڈی گرائونڈ سمیت شہر کی مختلف شاہراہوں پر گرین بیلٹس میں سیوریج پانی کھڑا رہتا ہے جس سے باعث سڑکوں پر بدبو اور تعفن پھیلتا رہتا ہے ۔ شہریوں کاکہنا ہے کہ گرین بیلٹس میں سیوریج پانی کھڑا رہنے سے گرین بیلٹس میں لگی ہریالی کی خوبصورتی بھی مانند پڑتی ہے لیکن محکمہ واسا افسروں کی جانب سے یہاں ڈالی گئی سیوریج لائن کو ٹھیک کرنے کے لیے کوئی اقدامات نہیں کیے جارہے ۔ انکا کہنا تھا کہ سڑکوں پر ہر وقت بدبو اور تعفن رہتا ہے جس سے مسافروں کو بھی پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں