جھنگ ،گردو نواح میں احترام رمضان کی خلاف ورزی جاری

جھنگ ،گردو نواح میں احترام رمضان کی خلاف ورزی جاری

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)جھنگ شہر اور گردو نواح میں احترام رمضان کی خلاف ورزیاں کھلے عام جاری، ضلعی انتظامیہ خاموش تماشائی، انتظامیہ ہوٹل، ریسٹورنٹس اور کھانے کے دیگر پوائنٹس مکمل بند کروانے میں ناکام ہو گئی ۔

ریسٹورنٹس اور کھانے کے دیگر پوائنٹس سارا دن کھلے رہتے ہیں جہاں روزہ خور سرعام اپنی پیٹ پوجاکرتے دکھائی دیتے ہیں ۔ شہریوں اور علماء کرام نے کا غم و غصے کا اظہار کرتے کہا ہے کہ ماہ رمضان المبارک کا احترام تو غیر مسلم بھی کرتے ہیں لیکن انتہائی افسوس کی بات ہے کہ ضلعی انتظامیہ فوڈ پوائنٹس مالکان اور روزہ خور وں کو نکیل ڈالنے میں ناکام ہو چکی ہے ہمارا ڈی سی جھنگ سے مطالبہ ہے کہ ان کے خلاف فور ی سخت کارروائیاں کی جائے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں