ماہ رمضان کی رحمتوں ،برکتوں کو سمیٹیں:مولانارفیق نفیسی

چناب نگر(نامہ نگار)خانقاہ سید نفیس الحسینیہ المکیہ نصرت آباد چناب نگر میں رمضان سیمینار کا انعقاد ۔
چیئرمین انوار ختم نبوت ٹرسٹ مولانا قاری رفیق نفیسی، مولانا عتیق الرحمن نفیسی اور مولانا قاری عمر حیات صدیقی نے نومسلمین سے خطاب کرتے کہا کہ ماہ صیام رحمت مغفرت اور دوزخ سے آزادی کا مہینہ ہے ، رمضان المبارک نیکیوں کا سیزن ہے اور نزول قرآن کا مہینہ ہے ،ماہ صیام کی رحمتوں اوربرکتوں کو زیادہ سے زیادہ سمیٹنے کا اہتمام کریں،کثرت سے قرآن مجید کی تلاوت ،ذکر الٰہی اور درود شریف کا اہتمام کیا جائے ،ہم کتنے خوش نصیب ہیں کہ پھر سے ہمیں رمضان کا مہینہ نصیب ہوا اﷲ کی رحمتوں برکتوں کو سمیٹنے کے لئے اپنا زیادہ سے زیادہ وقت اﷲ کے یاد میں گزاریں اوراپنے گناہوں سے توبہ کریں اور خود کو اﷲ کے سامنے پیش کر دیں، رات کو نماز تراویح دن کو اﷲ کی رضا کے لئے روزے کا اہتمام کریں اسی میں دنیا وآخرت کی بھلائی انسانیت کی نجات ہے ۔