بھوانہ:آٹا پوائنٹ پرمن پسندافراد کونوازنے پر احتجاج

بھوانہ:آٹا پوائنٹ پرمن پسندافراد کونوازنے پر احتجاج

بھوانہ (نمائندہ دنیا )رمضان پیکیج مفت آٹے کی سہولت لوگوں کے لیے درد سربن گء ،فری آٹا پوائنٹ چک نمبر 241 پر انتظامیہ من پسند لوگوں کو آٹا فراہم کرنے لگی جس پر شہری انتظامیہ کے خلاف پھٹ پڑے ۔

لوگوں کا کہنا ہے کہ ہم روزہ دار کئی روز سے آٹے کے حصول کے لئے خوار ہورہے ہیں انتظامیہ کی غفلت کے باعث تحصیل بھوانہ کے پوائنٹ چک نمبر241 پر انتظامیہ من پسند لوگوں کو آٹا تقسیم کررہی ہے اور دیگر چکوک کے لوگوں کو نظر انداز کیا جارہا ہے ۔ علاقہ مکینوں نے ڈپٹی کمشنر چنیوٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ انتظامیہ کے خلاف نوٹس لے کر مستحق افراد کوفری آٹے کی فراہمی یقینی بنائی جائے ۔

 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں