انسداد ڈینگی ٹیموں کی کارروائی ، مالکان کو قانونی نوٹسز جاری

انسداد ڈینگی ٹیموں کی کارروائی ، مالکان کو قانونی نوٹسز جاری

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)محکمہ صحت کی ٹیموں کی جانب سے انسداد ڈینگی کارروائی کا سلسلہ جاری ہے ۔

گزشتہ روز بھی سی ای او ہیلتھ کی ہدایت پر ڈینگی سرویلنس ٹیموں نے جیل روڈ کے مختلف علاقوں میں آپریشن کیا اس دوران نجی بس اڈے ، پٹرول پمپ، نرسری، شادی ہال اور ماربل فیکٹری میں ڈینگی لاروے کے اسباب ختم کروانے کے ساتھ ساتھ مالکان کو قانونی نوٹسز بھی جاری کردیئے گئے ۔ سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر اسفند یار کا کہنا ہے کہ شہری اپنے گھروں، کاروباری مراکز پر پانی جمع نہ ہونے دیں۔ تاکہ ڈینگی مچھر کی افزائش نسل روکی جا سکے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں