میٹروپولیٹن کارپوریشن افسررمضان کی آڑ میں دفاتر سے غائب

میٹروپولیٹن کارپوریشن افسررمضان کی آڑ میں دفاتر سے غائب

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)میٹروپولیٹن کارپوریشن افسررمضان کی آڑ میں دفاتر سے غائب۔ افسر موجود نہ ہونے کے باعث شہری خوار ہونے لگے ۔

میٹروپولیٹن کارپوریشن افسروں نے دفتری اوقات کار کی دھجیاں اڑا دیں افسروں کا تاخیر سے دفاتر میں آنا اور وقت سے پہلے چلے جانا معمول ہے شہری سرکاری دفاتر کے چکر لگا لگا کر خوار ہونے لگے ہیں شہریوں کی شنوائی نہ ہونے کے برابر ہے ۔پنجاب حکومت کی جانب سے سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ماہ رمضان میں صوبائی محکموں کے اوقات کار دوسری بار تبدیل کردئیے گئے چیف سیکرٹری پنجاب کی ہدایت پر جاری ہونے والے مراسلے کے مطابق صوبائی محکمے ماہ رمضان کے دوران سوموار سے ہفتے تک صبح 09:30 بجے سے دوپہر 2 بجے تک کام کریں گے اور بروز جمعتہ المبارک صبح 09:30 بجے سے دوپہر 1 بجے تک کام کریں گے مگر فیصل آباد میں اس مراسلے پر عملدآمد ہوتا ہوا نظر نہیں آرہا فیصل آباد میں میٹروپولیٹن کارپوریشن افسروں میں سے کوئی بھی نئے اوقات کار کی پابندی نہیں کررہے ۔ چیف آفیسر میٹروپولیٹن کارپوریشن سمیت دیگر افسران شاہی روش اپناتے ہوئے دفاتر میں ہی نہیں آتے تو کئی افسران 11 بجے تک پہنچتے ہیں اور 1 بجے دفاتر سے واپس چلے جاتے ہیں ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں