استاداسلم روڈا ٹورنامنٹ:ماڑی پیٹرولم ،پولیس کی کامیابی

استاداسلم روڈا ٹورنامنٹ:ماڑی پیٹرولم ،پولیس کی کامیابی

گوجرہ (نما ئندہ دُنیا)ماڑی پیٹرولم نے پاکستان کسٹمز کو شکست دے کر پہلے آل پاکستان استاداسلم روڈا میموریل رمضان المبارک فلڈ لائٹس ہاکی ٹورنامنٹ کے۔۔۔

 سیمی فائنل کیلئے پوزیشن مضبوط کر لی ۔پنجاب پولیس نے بھی پاک نیوی کو اپ سیٹ کرتے ہوئے سیمی فائنل کی امیدوں کو روشن رکھا۔واپڈا نے پنجاب رینجرز کو با آسانی مات دے دی۔پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیر نگرانی اور ڈسٹرکٹ ٹوبہ ٹیک سنگھ ہاکی ایسوسی ایشن کے زیر انتظام گوجرہ کے انٹر نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں جاری ٹورنامنٹ کے چوتھے روز پول اے سے واپڈا نے سیمی فائنل میں جگہ بنالی جبکہ آرمی کی ٹیم تیسرے میچ میں گوجرہ سے برابر کھیل کر بھی سیمی فائنل میں پہنچ جائیگی ۔ پول بی میں صورتحال دلچسپ ہو گئی چاروں ٹیموں کے لئے سیمی فائنل کھیلنے کا موقع موجودہے ۔ دو دو میچز کے بعد ایم پی سی ایل کے چار جبکہ کسٹمز اور پولیس کے تین تین اور نیوی کا ایک پوائنٹ ہے ۔چوتھے روز پنجاب پولیس نے پاک نیوی کو کیخلاف 3-1سے فتح سمیٹی ،ماڑی پیٹرولیم نے کسٹمز4-0سے ہراکر سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔ واپڈا نے اپنی فتوحات کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے پنجاب رینجرز کو 5-0سے شکست دی ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں