سدھار :چوری ڈکیتی وارداتیں عام، پولیس خاموش تماشائی

سدھار :چوری ڈکیتی وارداتیں عام، پولیس خاموش تماشائی

پینسرہ( نمائندہ دنیا)سدھار اور گردونواح میں چوری ڈکیتی راہزنی کی وارداتیں عام ، پولیس خاموش تماشائی بن گئی۔ ڈاکو روزانہ گن پوائنٹ پر علاقہ مکینوں سے قیمتی موبائلز ،موٹرسائیکلز اور نقدی چھین کر فرار ہونے لگے ۔

سدھار نیو سبز منڈی کے گردونواح 64ج ب 66ج ب دھاندرہ میں پولیس وارداتوں پر قابو پانے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے چوکی سبز منڈی میں انچارج سمیت متعدد اہلکار ایسے ہیں جنکی سروس کا 90%حصہ چوکی یا تھانہ ٹھیکریوالا میں گذرا ہے جنکے جرائم پیشہ افراد سے گہرے تعلقات جرائم بڑھنے کا سبب ہیں پولیس کی مجرمانہ غفلت سے شہری اپنی دہلیز پر لٹ رہے ہیں ۔متاثرہ افراد کا کہنا ہے کہ جب ہم پولیس کو کال کرتے ہیں تو اہلکار پہلے تو وقت پر نہیں آتے اگر آ بھی جائیں تو غیر اخلاقی الفاظ استعمال کرتے ہیں ۔متاثرہ افراد نے اعلٰی حکام سے فوری نوٹس لے کر ذمہ داران کیخلاف سخت کارروائی اور علاقے میں ڈولفن فورس کا گشت یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں