یوٹیلیٹی سٹورز حکام شہریوں کو ریلیف اور سبسڈی کی فراہمی میں ناکام،بنیادی اشیا غائب

یوٹیلیٹی  سٹورز  حکام  شہریوں  کو  ریلیف  اور  سبسڈی  کی  فراہمی  میں  ناکام،بنیادی  اشیا  غائب

فیصل آباد(عبدالباسط سے )ماہ مقدس میں بھی یوٹیلیٹی سٹورز حکام شہریوں کو ریلیف اور سبسڈی کی فراہمی میں ناکامی کا شکار بن گئے ۔

ماہ مقدس میں آٹے ، گھی، چینی، دالوں، چاولوں سمیت دیگر 13 بنیادی اشیا خورونوش کی فراہمی کے دعوے بھی صرف دعوئوں کی حد تک ہی محدود ہیں۔ شہر کے چند مرکزی اور میگا سٹورز کے علاقے دیگر باقی سٹورز پر سامان کی متواتر سپلائی نہ دی جانے کی وجہ سے شہریوں کو یوٹیلیٹی سٹورز کے خالی شیلف انتظامی غفلت اور عدم توجہ کی عکاسی کرنے لگے ۔ جبکہ سامان میسر نہ آنے کی وجہ سے دور دراز کے علاقوں سے خریداری کیلئے آنے والے شہری خالی ہاتھ واپس لوٹنے پر مجبور ہوگئے ۔متواتر سپلائی نہ دی جانے کی وجہ سے شہر کے بیشتر سٹورز پر گھی، کوکنگ آئل، چینی، دالوں، آٹے ، چاولوں او ر کھجوروں سمیت دیگر اشیاء خورونوش کا فقدان دیکھنے میں آرہا ہے ۔ جبکہ اعلیٰ حکام کو سب اچھا ہے کی رپورٹ ارسال کردی جاتی ہے ۔ متعدد سٹورز افسروں و ملازمین کی جانب سے سامان غائب کرتے ہوئے خریداروں کو واپس لوٹا دیا جاتا ہے اور بعد ازاں یہ سامان اپنے قریبی تعلقات کے حامل افراد فروخت کرتے ہوئے انہیں نواز دیا جاتا ہے یا ہول سیل ڈیلر کو فروخت کرتے ہوئے منافع کمالیاجاتا ہے ۔ تاہم معاملے پر زونل منیجر یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن جاوید مشتاق کہتے ہیں کہ یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن رمضان پیکیج کے ذریعے شہریوں کو ریلیف اور سبسڈی کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں