بھتہ طلب کرنیوالے 2بھائیوں کیخلاف مقدمہ درج

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)بھتہ طلب کرنے والے 2 بھائی مقدمہ کی لپیٹ میں آگئے ۔ تھانہ سرگودھا روڈ کے علاقے ہجویری ٹائون کے رہائشی ندیم کو ملزم فہیم اور اسکے بھائی شاکر نے فون کال پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے بھتہ طلب کیا ۔
ملزمان کی جانب سے بھتہ کی عدم ادائیگی پرجان سے مارنے سمیت دیگر سنگین نتائج کی بھی دھمکیاں دی گئیں۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔