لاری اڈا میں سرکاری اراضی پر قبضہ، آٹو ریپئرنگ ورکشاپ قائم

لاری اڈا میں سرکاری اراضی پر  قبضہ، آٹو ریپئرنگ ورکشاپ قائم

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سرکاری اراضی پر قبضہ کرتے ہوئے ہیوی آٹو ریپئرنگ ورکشاپ قائم کرلی گئی۔

لاری اڈے میں انور اور اسکے دیگر 25 ساتھیوں نے سرکاری اراضی پر قبضہ کرکے ہیوی وہیکل کی ریپئرنگ ورکشاپ قائم کرکے ناصرف سرکاری اراضی پر قبضہ جمالیا بلکہ راہداری بند کرکے شہریوں کیلئے بھی مسائل پیدا کردیئے ۔ جنکے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں