59گرانفروشوں2لاکھ 79ہزار روپے جرمانہ، 3دکاندارگرفتار

فیصل آباد(نیوزرپورٹر)ضلع بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی طرف سے گرانفروشوں اور نرخنامے آویزاں نہ کرنیوالے کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے ۔
گزشتہ روز اشیائے ضروریہ کی چیکنگ کرتے مجسٹریٹس نے 59گرانفروشوں کوموقع پر2 لاکھ 79ہزار روپے جرمانہ اور3دکانداروں کو حوالہ پولیس کیا۔